جی سی یونیورسٹی کے طالب علم کا انوکھا جنون، لاہور سے سکردو، 1 ہزار 100 کلو میٹر فاصلہ بھاگ کر طے کرنے کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) جی سی یونیورسٹی کے طالب علم فیضان احمد فیض نے لاہور سے سکردو تک 1 ہزار 100 کلومیٹر کے تاریخی سفر کا آغاز کردیا۔

فیضان احمد 1 ہزار 100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل کرکے نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اپنی اس تاریخی دوڑ کو پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے نام کردیا۔

فیضان احمد کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ان کے سفر کا مقصد ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ "منشیات چھوڑیں، کھیل اپنائیں”۔

فیضان احمد روزانہ 60 سے 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ان کا سفر گوجرانوالہ، اسلام آباد، ناران کاغان اور بابوسر ٹاپ سے ہوتا ہوا سکردو پر اختتام پذیر ہوگا۔

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری اور طلباء نے کلاک ٹاور سے فیضان احمد کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

فیضان احمد نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ یہ طویل سفر مکمل کرکے نیا قومی ریکارڈ قائم کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے