ملتان : شوہر نے سسرال میں گھس کر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل اور ساس کو زخمی کر دیا

ملتان (پنجاب پوسٹ) محلہ خواجہ غریب نواز میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل اور ساس کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ آمنہ اپنے شوہر محمد رحیم سے ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔ آمنہ نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی رنجش پر محمد رحیم نے اپنے سسرال میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے اس کی بیوی آمنہ ہلاک جبکہ ساس عابدہ مائی شدید زخمی ہوگئی۔ ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

شدید زخمی خاتون کو نشتر اسپتال علاج کیلئے منتقل کردیا ہے ، آمنہ بی بی کی لاش کے پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر منتقل کردی گئی ہے۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے