لاہور ( پنجاب پوسٹ ) شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
موسمی صورتحال کے مطابق شہر میں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو گرمی اور حبس کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔














