لاہور (پنجاب پوسٹ) چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا آٹو رکشہ ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمرہ کی نشاندہی پر راؤنڈ اپ کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی چوری کے مقدمے میں مطلوب آٹو رکشہ کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں نے کی، جس پر ڈولفن سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ سے رکشہ راؤنڈ اپ کرلیا۔
پولیس کے مطابق آٹو رکشہ چوری کے مقدمے میں مطلوب تھا جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی جانب سے اسے بلیک لسٹ بھی کروایا گیا تھا۔
رکشہ مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں چوری اور نوسربازی کے ذریعے شہریوں کا سامان لوڈ کرکے فرار ہوجاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور شہر میں منشیات فروشوں کیلئے میانی صاحب قبرستان مرکز کیوں بن رہا ہے؟
ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزم منیر کو رکشہ سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گلبرگ کے حوالے کردیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔











