لاہور شہر میں منشیات فروشوں کیلئے میانی صاحب قبرستان مرکز کیوں بن رہا ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے، مزنگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 48 وارداتوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مشتاق میانی صاحب قبرستان کے قریب منشیات سپلائی کرنے کے لیے آیا تھا، جس کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی، چوری اور منشیات کے 48 سنگین مقدمات درج ہیں۔

ملزم مشتاق کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ منشیات سپلائی کرنے والے دیگر نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی ٹریسنگ بھی جاری ہے۔

ایس پی منزہ کرامت کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے