پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کی عالمی سطح پر پذیرائی ، دو منصوبے WSIS ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو عالمی سطح پر اہم کامیابی حاصل ہوئی ہےجہاں اتھارٹی کے دو فلیگ شپ منصوبے بین الاقوامی اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ’ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن‘ اور ’ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی‘ کو ورلڈ سمٹ آن دی انفارمیشن سوسائٹی (WSIS) پرائزز 2026 میں ای گورننس کیٹیگری کے ٹاپ 20 منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے تحت ڈیجیٹل گورننس کے شعبے کا ایک معتبر عالمی پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں منصوبے حکومت پنجاب اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور یہ کامیابی شہریوں پر مرکوز اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے گورننس ماڈل کے عالمی اعتراف کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ’ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن‘ خواتین کو درپیش مسائل کے فوری اندراج اور رہنمائی کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پولیسنگ نظام ہے، جبکہ ’ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی‘ گمشدہ بچوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو ان کے اہلِ خانہ سے ملانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

حکام نے اس پیشرفت کو پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے