راجن پور( پنجاب پوسٹ) راجن پور میں مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار اور اس کے ملازمین کے خلاف تھانا کوٹ مٹھن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیف وائلڈ لائف رینجر نے مردہ شیر کی کھال اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم واقعے کا سراغ لگاکر ملزمان کو گرفتار کرے گی۔












