جڑانوالہ ، بھینس کھیت میں گھسنے پر جھگڑا ، 3 افراد قتل

جڑانوالہ ( پنجاب پوسٹ) بھینس کھیت میں داخل کیوں ہوئی؟ معمولی تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی ، ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے 651 گ ب میں زمیندار کی بھینس کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا۔ جس سے تین افراد جاں کی بازی ہار گئے ۔ مبینہ طور پر ملزم فاروق ہندل اور اسکے بھتیجے عثمان عرف شانی نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا۔مقتولین کی شناخت جعفر ناصر اور امتیاز کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے لاشوں کو فوری طور پر قبضہ میں لیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا اور

ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے