جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک

جہلم ( پنجاب پوسٹ جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کر دیا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 19 اپریل کو تقریباً صبح 10 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب دو حملہ آوروں نے اکیڈمی کے فرنٹ گیٹ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ایک حملہ آور سڑک کے دوسری جانب گرین بیلٹ پر لیٹ کر اکیڈمی اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتا رہا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حکام کے مطابق حملہ آور اکیڈمی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں حملے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے