راولپنڈی (پنجاب پوسٹ)کے علاقے لال کرتی میں حناجاوید قتل کیس میں مقتولہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 45سال کی حناجاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی ،مقتولہ کی پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر زخم کے نشان موجود تھے،حناجاوید کا پیرریکارڈیم دل خون سے بھرا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق حناجاوید کاپوسٹ مارٹم مرنے کے 12گھنٹے بعدداکٹرماریا خالد نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی کی حنا جاوید کا بہیمانہ قتل، کیا شوہر کو محفوظ کرکے ملازم کو پھنسایا جارہا ہے؟
مقتولہ کے ڈی این اے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے،ابتدائی طور پر مرنے کی وجہ کا واضح تعین نہیں ہو سکا،موت کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے لاش سے حاصل سیمپل فارنزک لیب بھجوا دیئے گئے،پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فارنزک کیلئے نمونے لیڈی کانسٹیبل رافعہ تبسم نے وصول کئے۔
حناجاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے،مقدمہ مقتول کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے خاوند اور گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے 3روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کررکھا ہے۔پولیس کی ڈاکٹر کو فراہم کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو خاوند نے پھندہ دے کر لٹکایا۔













