لالہ موسیٰ( پنجاب پوسٹ ) تھانہ ڈنگہ کی حدود چارگاہ منڈی روڈ کے قریب پانی سے 3 بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں , پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 2 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گجرات؛امیروں کا شوق گھڑسواری غریب بچے کی جان لے گیا
ریسکیو کے مطابق پانی سے ملنے والی لاشوں میں اڑھائی سالہ معصوم بچی، 14 سالہ اور 21 سالہ دوشیزہ شامل ہیں۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت عروج فاطمہ عمر 21 سال، حلیمہ سعدیہ عمر 14 سال اور رکوع فاطمہ عمر 2 سال کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی بچیوں کے معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔














