شجاع آباد: بجلی میٹر کی شکایت لیکر میپکو دفتر جانے والی لڑکی کی آبرو ریزی، عوام کا ریڈ لائن کراس ہونے پر وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ملتان (پنجاب پوسٹ) شجاع آباد میں میپکو آفیسر کی جانب سے مہمان لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آگیا۔ پولیس کے مطابق مظہر نامی ملزم سکندرآباد سب ڈویژن میں لائن سپرنٹنڈنٹ تعینات ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر ویران باغ میں لے گیا، جہاں کار میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ لڑکی کے شور شرابے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے، جس پر ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ عوام نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے