تھانہ ٹاون شپ خواتین کی ہلاکت کی حتمی رپورٹ سامنے آگئی، حیران کن انکشافات

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) ٹاؤن شپ تھانے میں پولیس حراست کے دوران 2 خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں خواتین کی موت کی وجہ مختلف نشہ آور اشیا کا استعمال اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں قرار دی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں دونوں خواتین کے جسم سے 9 مختلف اقسام کے نشہ آور اجزا پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کے نمونوں میں مارفین کی دو مختلف اقسام کے اجزا بھی موجود تھے، جبکہ ڈیزی پام، ڈیکسا سمیت دیگر نشہ آور ادویات اور کیمیکلز کے شواہد بھی ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک مختلف نشہ آور اشیا کے استعمال کے باعث دونوں خواتین کے جگر شدید متاثر اور خراب ہو چکے تھے، جس سے ان کی صحت پہلے ہی انتہائی کمزور حالت میں تھی۔

پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ میں دونوں خواتین کی موت کی حتمی وجہ کارڈیو پلمنری اریسٹ بتائی گئی ہے، یعنی دل اور سانس کے اچانک بند ہو جانے کے باعث دونوں کی موت واقع ہوئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ کو ٹاؤن شپ تھانے میں خواتین کی ہلاکت سے متعلق جاری تحقیقات کا حصہ بنا لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے