لاہور ہائیکورٹ: ستھرا پنجاب فیصل آباد مبینہ اربوں روپے کرپشن کیس میں آٹھ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ میں ستھرا پنجاب فیصل آباد میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمے میں آٹھ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس جواد ظفر نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواستوں پر کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ کیس کی سماعت کل ڈویژن بینچ کے روبرو ہوگی۔ ملزمان میں قیصر خان، محمد شفیق، احسن ندیم، وقاص اصغر، رائے قمر الزماں، ارشد اور عابد حسین سمیت دیگر شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کیس میں ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن پر عدالت کل دوبارہ سماعت کرے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے