جشن ِعید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام اقبال ہال، بادشاہی مسجد لاہور میں کتب نمائش کا آغاز

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام اقبال ہال، بادشاہی مسجد میں دو روزہ کتب نمائش کا آغاز ہوگیا۔ نمائش کا افتتاح سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کیا، جبکہ خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد اور محکمہ اوقاف کے سینئر افسران بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول کے موقع پر سیرت النبی ﷺ پر کتب کی نمائش کا انعقاد نئی نسل کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ سیرت طیبہ ﷺ سے آگاہی کے لیے کتب سیرت کا مطالعہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ کتب بینی کو فروغ دینے اور سیرت طیبہ ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ نمائش میں 9 مختلف پبلشرز کی جانب سے کتب کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ ایمان کو مضبوط اور کردار کو سنوارنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ زندگی کے ہر شعبے میں ہمارے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے