پاکستان کی سفارتی کامیابیاں عالمی سطح پر تسلیم ، قیام امن میں کردار نمایاں ہوگیا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(پنجاب پوسٹ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے پاکستان کے لیے تشکر اور شکریہ کی آوازیں آ رہی ہیں اور عالمی برادری ملک کی امن کے لیے کاوشوں کو تسلیم کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور پاکستان کا مؤقف عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم اور عسکری قیادت خطے میں امن کے داعی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے باعث مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی ممکن ہوئی اور عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنا چاہتے تھے، انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قیادت بھی پاکستان کی قیادت کی صلاحیتوں کی معترف ہے اور میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ اپنا مقام حاصل کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بعض حلقوں کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر اب بھی ملک کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں، تاہم قومی مفاد کے لیے مثبت کردار ادا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے