لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں۔
نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد انہیں تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈرون اڑانے پر ایک ماہ کی پابندی، کن علاقوں میں اب ڈرون اڑائے جاسکیں گے؟
پی سی بی کے مطابق نجیہہ علوی ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد دوبارہ طبی معائنے سے گزریں گی۔
سلیکشن کمیٹی نے صدف شمس کو نجیہہ علوی کے متبادل کے طور پر ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم ایشیا کپ میں گروپ اے کا حصہ ہے، جہاں اس کا مقابلہ بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ سے ہوگا۔











