پاک، ترکیہ اور سعودیہ معاہدہ بروقت اور پر اثر، مریم نواز کو 7 ارب کے جہاز اور چیرمین سینٹ کو 9 کروڑ کی گاڑی کا حساب دینا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

لاہور (پنجاب پوسٹ) پٹرولیم لیوی کے خلاف مال روڈ فیصل چوک پر جماعت اسلامی کا دھرنا نویں روز بھی جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر عوام کو ریلیف نہ دینے کا الزام عائد کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عام آدمی کے لیے چینی دونوں صورتوں میں مہنگی ہوگی، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومتوں میں کس طرح کے لوگ موجود ہیں اور وہ سسٹم کی جڑوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی کئی ڈیوٹیز ختم کردے تو قیمتیں کم ہوسکتی ہیں، سب سے بڑا ظلم ایک بڑی لیوی ہے جس کا پٹرول سے تعلق نہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قوم پر بوجھ تھا، مریم نواز نے 7 ارب روپے کا جہاز لیا، چیئر مین سینیٹ نے 9 کروڑ روپے کی گاڑی لے لی، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سارا دن موبلائزیشن کے بعد لوگ یہاں پہنچتے ہیں، پورے پاکستان میں احتجاجی کیمپ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اب سڑکوں پر بیٹھنا شروع کریں گے اور حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔

انہوں نے پاک، ترکیہ اور سعودی عرب کے معاہدے کو بروقت اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب مسلمانوں کے لیے کچھ کرنا ہوگا اور امت کی ترجمانی کرنا ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جواب دینا ہوگا، مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کشمیر کے مسئلے کو روزمرہ بنیادوں پر حل کرنے اور خیبر پختونخوا و بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اتفاق رائے کی کوشش کرنے کے بجائے کچھ اور کرنا پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے