راولپنڈی کی حنا جاوید کا بہیمانہ قتل، حنا پرویز بٹ شدید غصے میں، کیا اعلان کیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے راولپنڈی میں حنا جاوید کے گھریلو تشدد کے نتیجے میں قتل کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حنا جاوید کے گھریلو تشدد کے نتیجے میں قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمان کو فوری گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حنا جاوید قتل کیس پر سی پی او راولپنڈی سے مسلسل رابطے میں رہی ہیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن قانونی اقدام یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ان شاء اللہ ملزمان اپنے انجام کو پہنچیں گے اور حنا جاوید اور اس کے لواحقین کو انصاف ضرور ملے گا۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے گھریلو تشدد کا شکار خواتین سے اپیل کی کہ وہ خاموشی سے تشدد برداشت نہ کریں، کیونکہ گھریلو تشدد پر خاموشی سے یہ سلسلہ رکنے کے بجائے مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مسلسل گھریلو تشدد حنا جاوید جیسے المناک واقعات کا سبب بن سکتا ہے۔

حنا پرویز بٹ کے مطابق پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور ویمن پروٹیکشن سنٹرز خواتین کو گھریلو تشدد کے خلاف مسلسل آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ گھریلو تشدد کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ گھریلو تشدد کے خلاف پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ خواتین پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ٹول فری ہیلپ لائن 080001737 پر بھی رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ شکایت درج کرانا گھریلو تشدد کی حوصلہ شکنی اور کسی بڑے سانحے کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے