بینک عدالت، ڈیفالٹر شہریوں کی 133 کنال جائیدادیں 25 اگست کو نیلامی کا حکم

لاہور(پنجاب پوسٹ) عدالت نے بینک الحبیب کی درخواست پر رانا برادرز کے رانا وسیم اور رانا عزیز وسیم کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم جاری کیا۔

لاہوربینک کے وکیل کے مطابق ڈیفالٹرز نے کاروباری قرض حاصل کیا اور قرض کے عوض 132 کنال پر مشتمل 3 جائیدادیں رہن رکھوائیں۔ قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹرز کے خلاف 7 کروڑ 61 لاکھ 59 ہزار روپے کی ڈگری پہلے ہی جاری ہو چکی ہے۔

عدالتی ڈگری کے باوجود رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر بینک نے ڈیفالٹرز کی رہن شدہ جائیدادوں کی نیلامی کی استدعا کی۔عدالت کے حکم پر کورٹ آکشنر ندیم آصف ایڈووکیٹ نے جائیدادوں کی نیلامی کا شیڈول پیش کر دیا، جس کے بعد عدالت نے 25 اگست کو نیلامی کا حکم دے دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے