سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا کے علاقے بھابڑہ میں کئی روز سے بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار، گھروں اور دیواروں کو نقصان پہنچنے لگا جبکہ وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گی۔
پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گلیاں اور راستے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں اور شہریوں کے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی روز گزرنے کے باوجود نالے کی صفائی اور کھدائی نہ ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہو رہی ہے۔
شہریوں نے محکمہ سیم کے ایکسین بھلوال کی مبینہ غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے پانی کی نکاسی اور نالے کی کھدائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مزید گھروں اور دیواروں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔












