پنجاب کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

لاہور(پنجاب پوسٹ)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، چنیوٹ اور فیصل آباد میں رات کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جہلم، گوجر خان، منگلا، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بھی گرج چمک اور طوفانی بارش کی توقع ہے، جبکہ میانوالی، خوشاب، نورپور تھل اور سرگودھا میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے