پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 18 دہشت گرد گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر 117 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، اس دوران 18 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ یہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، بھکر، ساہیوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ اور سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں کی گئیں۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ڈیٹونیٹر، پرائمہ کارڈ اور فیوز وائر برآمد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملزمان سے ممنوعہ اسٹیکرز، کالعدم کتب اور نقدی بھی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے