پیٹرول، سبزی، گوشت، پھل 1 سال میں کتنے مہنگے ہوئے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)ملک میں مہنگائی کے اثرات نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران روزمرہ استعمال کی متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہریوں کے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں پیاز کی قیمت میں 132.52 فیصد جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا۔ اسی عرصے کے دوران آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد، ڈیزل 33.08 فیصد اور پیٹرول 27.65 فیصد مہنگا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں کیلے 17.66 فیصد، مٹن 15.98 فیصد جبکہ بیف 13.54 فیصد مہنگا ہوا، جس سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان نمایاں رہا۔

دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران آلو 30 فیصد، چینی 19.10 فیصد اور چکن 17.68 فیصد سستا ہوا۔ اسی طرح انڈوں کی قیمت میں 17.41 فیصد جبکہ دال چنا کی قیمت میں 13 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق دال مسور 12.29 فیصد جبکہ گڑ کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر مہنگائی کے اعداد و شمار میں جہاں متعدد بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے، وہیں بعض غذائی اشیاء سستی بھی ہوئی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے