پنجاب میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت کرنیوالا ہسپتال بن گیا ، یہ سرکاری اسپتال کہاں واقع ہے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے، جہاں ہارٹ ٹرانسپلانٹ سمیت دل کے امراض کا علاج عوام کو مفت فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے کے شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔عظمیٰ بخاری کے مطابق لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی استعداد تیزی سے کم ہو رہی تھی، جس کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم ترین مدت میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ جناح کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج بھی 100 فیصد مفت ہوگا، جو عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز جلد پاکستان کے سب سے بڑے نواز شریف کینسر ہسپتال کا بھی افتتاح کرنے جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا، جس سے کینسر کے مریضوں کو جدید اور معیاری علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سرگودھا کا کارڈیالوجی ہسپتال بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پاکستان بھر سے آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں عوامی سہولیات کو مزید وسعت دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور ان کی دو سالہ محنت اب رنگ لا رہی ہے۔

ان کے بقول مریم نواز نے گڈ گورننس، میرٹ اور عوامی خدمت کو ترجیح دے کر حکومتی نظام میں بہتری کی بنیاد رکھی ہے۔عظمیٰ بخاری نے دیگر صوبوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں۔ پنجاب بڑا بھائی ہے اور خلوص نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے