لاہور (پنجاب پوسٹ) حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے ،گوگل 2026ء میں پاکستانی نوجوانوں کو 150,000 گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا،طلبہ کو اے آئی پلس اور جیمینائی نوٹ بک تک ایک سال کی مفت رسائی دی جائیگی ،وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کی کے وفد کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ دیا جبکہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت گورننس سمیت مختلف شعبوں میں بڑی ڈیجیٹل تبدیلی سے گزر رہا ہے.
یہبھی پڑھیں:پاکستان کا تعلیمی نظام یورپ میں 5 برس سے نمبر ون پر کیسے ہے؟
جدید ذرائع، ٹیکنالوجی اور نئی مہارتوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے، ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے اور اہم شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑھانے کے لیے تعاون کا مقصد پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور مجموعی ڈیجیٹل معیشت کو 2030ء تک 30 ارب ڈالر تک پہنچانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وزیراعظم نے گوگل کی اعلیٰ قیادت کے وفد کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ دیا اور ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب، گوگل کے نائب صدر برائے حکومتی امور اور پبلک پالیسی ولسن وائٹ، امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔یہ












