لاہور کی سیشن عدالت نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران خواتین اور ٹرانس جینڈر کو انصاف فراہم کرنے کا ریکارڈ بنا دیا، کتنے فیصلے ہوئے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیشن عدالت لاہور نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے 310 مقدمات کے فیصلے سنا دیے۔

سیشن عدالت لاہور کے مطابق جینڈر بیسڈ وائلینس کی چار خصوصی عدالتوں کے ججز نے خواتین سے زیادتی کے مقدمات نمٹائے۔

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے چار خصوصی عدالتیں قائم ہیں، جہاں مقدمات کی باقاعدگی سے سماعت جاری ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق خصوصی عدالتوں میں خواتین سے متعلق 710 مقدمات تاحال زیرِ سماعت ہیں۔

چاروں خصوصی عدالتوں کے ججز خواتین سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت اور فیصلے کر رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے