جگہ جگہ کوڑا پھینکنے والے ہو جائیں ہوشیار، ستھرا پنجاب کا اینٹی لٹرنگ اسکواڈ شہر لاہور میں متحرک، وزیر اعلیٰ نے کیا اختیارات دے دیے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کا اینٹی لٹرنگ اسکواڈ لاہور میں متحرک ہوگیا، شہر میں کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر گشت شروع کردیا، جبکہ شہریوں اور دکانداروں کو کوڑا مقررہ جگہ پر پھینکنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی جانب سے کمرشل مارکیٹس میں آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے، جس کے دوران دکانداروں کو دکانوں کے باہر ڈسٹ بنز رکھنے اور کوڑا سڑکوں پر نہ پھینکنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ، مین بلیوارڈ، حسین چوک اور مین مارکیٹ سمیت اہم علاقوں میں فلیگ مارچ بھی کیا۔

برکت مارکیٹ، کریم بلاک اور مون مارکیٹ میں بھی صفائی سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہریوں اور دکانداروں کو کوڑا پھیلانے کی صورت میں کارروائی اور جرمانوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ اور آگاہی سرگرمیوں کا مقصد شہریوں اور کاروباری طبقے کو صفائی کی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے