لاہور کی تاریخ میں پہلی بار ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری، پلانٹ کب اور کہاں لگایا جائے گا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر کی تاریخ میں پہلی بار ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی منظوری دے دی گئی، بابو صابو کے مقام پر 836 ایکڑ رقبے پر پلانٹ لگایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نے منظوری کے تمام اہم مراحل طے کر لیے، منصوبے کی ایکنیک سے بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے پر 56 ارب روپے لاگت آئے گی، جبکہ اسے فرانس کے ڈونر ادارے اے ایف ڈی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت سیوریج کے پانی کو صاف کرکے دریائے راوی میں ڈالا جائے گا، جبکہ پلانٹ کی یومیہ استعداد 88 ملین گیلن ہوگی۔

ترجمان کے مطابق لاہور کا سیوریج مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس درکار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں مدد ملے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے