لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں سرکاری سکول 24 اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکول صبح 8 بجے لگیں گے اور چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز سکول کی چھٹی 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا تعلیمی نظام یورپ میں 5 برس سے نمبر ون پر کیسے ہے؟
گرلز سکول لڑکوں کے سکولوں سے 15 منٹ پہلے لگیں گے اور چھٹی بھی 15 منٹ قبل ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز سرکاری سکولوں میں چھٹی برقرار رہے گی، جبکہ نئے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک ہوگا۔










