بابو جی اب چھٹیاں نہیں ، سرکاری افسران اب 15 روز سے زیادہ چھٹیاں نہیں کرسکیں گے ، پنجاب حکومت کے نیا ہدایت نامہ کیا ہے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کی مسلسل 15 دن سے زائد چھٹیوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 15 دن سے زائد مسلسل چھٹی کی درخواستیں صرف حقیقی اور قابلِ جواز وجوہات کی صورت میں منظور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری افسران کی طویل مدت کی چھٹیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ایک ہی مرتبہ میں طویل چھٹی سرکاری افسر کی فرائض سے سنجیدگی پر منفی اثر ڈالتی ہے، اس لیے 15 دن سے زائد مسلسل چھٹی صرف حقیقی اور قابلِ جواز وجوہات کی صورت میں دی جائے۔

پنجاب حکومت نے تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔ چھٹی کی درخواستوں کی منظوری کے دوران حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے سرکاری افسران کی چھٹیوں کی منظوری سے متعلق باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

حکومت کے مطابق افسران کی طویل غیرحاضری سے سرکاری امور اور فرائض کی انجام دہی متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا چھٹیوں کی منظوری میں حقیقی ضرورت اور قابلِ جواز وجوہات کو ترجیح دی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے