مریم نواز کا ڈرگ فری پنجاب ، رواں سال 33 ہزار 940 منشیات فروش گرفتار، 33 ہزار 542 مقدمات درج ،17 ہزار 577 کلو گرام چرس، 1538 کلو گرام ہیروئن برآمد

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ ویژن کے تحت منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال پنجاب پولیس نے 33 ہزار 940 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 33 ہزار 542 مقدمات درج کیے۔


پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں سے 17 ہزار 577 کلوگرام چرس، 1538 کلوگرام ہیروئن، 1137 کلوگرام آئس، 750 کلوگرام افیون اور 4 لاکھ 87 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔


صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال لاہور میں 4830 منشیات فروش گرفتار جبکہ 4675 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں ملزمان سے 1752 کلوگرام چرس، 103 کلوگرام ہیروئن، 513 کلوگرام آئس، 46 کلوگرام افیون اور 20 ہزار 580 لٹر شراب برآمد ہوئی۔


آئی جی پنجاب عبدالکریم نے منشیات کے بڑے ڈیلرز اور اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور آن لائن منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے