لاہور: رشوت خور اور شہریوں کو ہراساں کرنیوالے نہیں بچیں گے، 3 ہزار 500 روپے رشوت، 3 پولیس اہلکار حوالات میں بند

لاہور (پنجاب پوسٹ) شہری کو مبینہ طور پر ہراساں کرکے 3 ہزار 500 روپے لینے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اہلکاروں پر شہری شکیل آفریدی کو مبینہ طور پر ہراساں کرکے رقم لینے کا الزام ہے۔ شکایت موصول ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو واقعے کی فوری اور شفاف انکوائری کا حکم دیا۔

انکوائری کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد سامنے آئے، جس کے بعد تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل توقیر، کانسٹیبل اسد اور عمران شامل ہیں، تینوں کو تھانہ نوانکوٹ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے