پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی نیشنل چیمپئنز کے ونرز اور رنرز کو بیرون ملک کا دورہ کروایا جائے گا، رانا سکندر حیات کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی چیمپئنز کپ کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں سمیت قومی پلیئرز نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ونرز اور رنرز اپ کو بیرون ملک ٹور کروانے کا اعلان کردیا۔


ملاقات میں قومی بیڈمنٹن پلیئرز حافظ عرفان، عمائمہ عثمان، الجا طارق اور بلائنڈ کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی مہرین علی بھی شریک ہوئیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔


صوبائی وزیر نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے فروغ اور ٹورنامنٹس کے انعقاد پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی چیمپئنز کپ جیسے مقابلے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں سامنے لانے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔


اس موقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے صوبائی وزیر رانا سکندر حیات کو سووینئر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک، سخی سرور بٹ، فہد مشتاق اور راجہ ذوالقرنین بھی موجود تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے