منچن آباد: دور جاہلیت کی واپسی؟ نومولود بچی نہر میں پھینک دی، بچی کس کی ہے؟

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) منچن آباد کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، بستی قادر پور بلوچاں کے قریب درباری کنال سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر ٹیم موقع پر پہنچی اور نومولود بچی کی لاش نہر سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد منتقل کردی۔

پولیس نے نامعلوم نومولود بچی کی شناخت اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نومولود بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے