وزیراعلیٰ مریم نواز نے کالج طلبہ کیلئے الیکٹرو بس فیسلیٹی کی منظوری دیدی، گوگل ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو سرٹیفکیشن کورسز مفت کرائے گا

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کالج طلبہ کیلئے الیکٹروبس فیسلیٹی کی منظوری دید ی۔گوگل پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کورسز مفت کرائے گا۔ ہونہار سکالر شپ کیلئے تمام اہل طلبہ کو وظیفہ دینے کا حکم ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکمشت62949 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ ملیں گے۔ 166 سرکاری کالجز میں نئی اور جدید ترین آئی ٹی لیب بنانے کی منظوری ، طلبہ سے گوگل سرٹیفکیشن کورسز کی 400سے ایک ہزار ڈالر تک فیس نہیں لی جائے گی۔ نواب ٹاؤن میں سکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کے واقعہ کا سخت نوٹس، 8 گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری کا حکم ، نیشنل سائیکلسٹ اور روئنگ پلیئر نتالیہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ کالجز ایجوکیشن کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہونہار سکالر شپ کیلئے تمام اہل طلبہ کو وظیفہ دینے کا حکم دیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکمشت62949 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ ملیں گے۔ پنجاب کے 98فیصد طلبہ کا سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نے سرگودھا سمیت دیگر سکولوں میں بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نے پنجاب کے 166 سرکاری کالجز میں نئی اور جدید ترین آئی ٹی لیب بنانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پنجاب کے کالجز میں پہلی مرتبہ پرنسپل، اساتذہ اور کالجز کیلئے ”کے پی آئیز“ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی کارکردگی کا تعین بھی”کے پی آئیز“کے مطابق کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے منیارٹی طلبہ کومساوی بنیادوں پر اوپن میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے طلبہ سے گوگل سرٹیفکیشن کورسز کی 400سے ایک ہزار ڈالر تک فیس نہیں لی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے