پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں تیز، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو گرین سنگنل دے دیا

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں، الیکشن میٹریل کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان مشاورتی اجلاس کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو انتخابی سامان کی خریداری کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عنقریب بلدیاتی انتخابات کے لیے درکار الیکشن میٹریل کی خریداری کے سلسلے میں ٹینڈر جاری کریں گے۔ انتخابی سامان کی بروقت خریداری اور انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی تاخیر سے بچنے کے لیے متعلقہ حکام نے انتظامی اقدامات تیز کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ضروری تیاریوں کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنا چاہتا ہے تاکہ انتخابی عمل کے دوران کسی قسم کی انتظامی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ الیکشن میٹریل کی خریداری بھی اسی سلسلے کی اہم کڑی قرار دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول اور دیگر انتظامی معاملات پر بھی الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان مشاورت جاری ہے، جبکہ الیکشن میٹریل کی خریداری کا عمل شروع ہونے سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں عملی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے