رحیم یار خان( پنجاب پوسٹ ) رحیم یار خان کے علاقے جمال الدین والی میں بیٹے کی پسند کی شادی کی رنجش پر مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر ایک شخص کو اغوا کرکے اس کی ناک کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمال الدین والی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بیٹے کی پسند کی شادی سے ناراض ملزمان نے متاثرہ شخص کے گھر پر حملہ کیا۔
متاثرہ شخص کے مطابق مسلح افراد اسے گھر سے زبردستی اغوا کرکے کھیتوں میں لے گئے، جہاں مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ناک کاٹ دی گئی۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔










