لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے ایمانداری اور کمیونٹی پالیسنگ کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے شہریوں کے گمشدہ قیمتی موبائل فونز تلاش کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی ٹیموں کو دورانِ پٹرولنگ ڈیفنس رایا اور ریس کورس پارک سے دو گمشدہ موبائل فونز ملے۔ ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موبائل فونز کے اصل مالکان کا سراغ لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا میٹرو بسز فروخت کی جارہی ہیں؟ ویڈا کے بعد میٹرو سروس کون چلائے گا؟
ترجمان کے مطابق فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے آنے والی فیملیز لاہور میں سیرو تفریح کے دوران اپنے موبائل فونز سے محروم ہوگئی تھیں۔ ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے دونوں موبائل فونز تلاش کرکے شہریوں ارسلان اور محسن کے حوالے کر دیے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والی فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی ٹیموں کو شاباش دی۔ موبائل فونز واپس ملنے پر شہری ارسلان اور محسن نے اپنے ویڈیو پیغامات میں ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔











