کیا میٹرو بسز فروخت کی جارہی ہیں؟ ویڈا کے بعد میٹرو سروس کون چلائے گا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور میٹرو بس سسٹم چلانے والی نجی کمپنی کے درمیان باہمی رضامندی کے بعد میٹرو بس سسٹم نئی کمپنی کو منتقل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ کمپنی نے بسوں کی فروخت اور سسٹم کی منتقلی کے لیے مختلف نجی کمپنیوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں، جبکہ دو نجی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس سسٹم کی منتقلی کے لیے ضروری تمام کاغذات اور قانونی کارروائی مکمل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تاہم نئی کمپنی کے ساتھ کاغذات اور معاہدے میں تبدیلی کے عمل کے لیے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی آڈٹ رپورٹ کا ہونا لازمی قرار دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی میٹرو بس سروس کی متعدد بسیں خراب ہونے کے باعث اس وقت ڈپو میں کھڑی ہیں، جس کے باعث سسٹم کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ میٹرو بس سسٹم کے حقوق حاصل کرنے والی نئی کمپنی کے لیے یہ لازم ہوگا کہ وہ خراب بسوں کو فوری طور پر مرمت کروا کر قابلِ استعمال بنائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئی کمپنی کو موجودہ بسوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ سسٹم میں نئی بسیں بھی شامل کرنا ہوں گی تاکہ میٹرو بس سروس کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں۔ میٹرو بس سسٹم کی منتقلی کے حوالے سے حتمی معاہدے اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد نئی کمپنی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے