بانی تحریک انصاف کی صحت پر سیاست کا قائل نہیں ، ڈیل کا تاثر غلط، نجی ہسپتال میں علاج کے معاملے پر نظرثانی درخواست دی جائے گی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

لاہور (پنجاب پوسٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آ چکا ہے اور اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جائے گی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی کسی کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کی، تاہم تاریخ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی صحت سے متعلق سیاسی رویہ اختیار کیا۔


انہوں نے کہا کہ ہر قیدی کو آئین اور قانون کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی اس کا بنیادی حق ہے اور بانی پی ٹی آئی کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں، جبکہ آئندہ بھی علاج کی تمام سہولیات دستیاب رہیں گی۔


وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علاج کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں اور قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال میں علاج سے متعلق معاملے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے، جس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔


انہوں نے مزید کہا کہ صحت کا معاملہ سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے اور اس حوالے سے غلط تاثر قائم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے