پنجاب پولیس خدمت مراکز، 30 لاکھ شہریوں نے کون کون سی خدمات حاصل کیں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید، تیز اور مؤثر انداز میں مختلف پولیس و عوامی خدمات کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 30 لاکھ 38 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے مختلف سروسز حاصل کر چکے ہیں، جبکہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے خدمت مراکز کو پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ قرار دیا ہے۔


ترجمان کے مطابق 11 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن جبکہ 5 لاکھ 62 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔ اسی طرح 8 لاکھ 11 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس فراہم کیے گئے۔

پنجاب پولیس کے مطابق کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 72 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ 21 ہزار 597 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن، 61 ہزار 809 نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج اور 2247 شہریوں نے جرائم کی رپورٹ درج کروائی۔


رواں سال ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، جبکہ خواتین پر تشدد سے متعلق 54 رپورٹس بھی درج کی گئیں۔ مزید برآں 94 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی، جبکہ 2371 شہریوں نے نجی ملازمت کے لیے پولیس ویریفیکیشن کی سہولت حاصل کی۔


آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ پولیس خدمت مراکز، تھانوں اور پبلک مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ اور باوقار رویہ اختیار کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ عوام کو پولیس سے متعلق خدمات کے حصول میں آسانی اور سہولت میسر آسکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے