بچے کے اچھے مستقبل کیلئے ٹیکسی بیچ کر 11 لاکھ روپے دئیے اور فراڈ ہوگیا، فالج زدہ ٹیکسی ڈرائیور کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی، ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ میں سعودی عرب بھجوانے کے نام پر ٹیکسی ڈرائیور سے 11 لاکھ روپے ہتھیانے کے مقدمے میں ملزم صدام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس غلام سرور نہنگ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران فالج زدہ مدعی ڈرائیور ساجد بھی عدالت میں پیش ہوا۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار رقم واپس کرنے کو تیار ہے؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں درخواست ضمانت مسترد کردی جائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ المیہ ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے سے محروم کیا گیا۔ مدعی نے اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل کی امید میں اپنی گاڑی فروخت کرکے رقم ادا کی، تاہم رقم سے محروم ہونے کے صدمے کے باعث وہ فالج کا شکار ہوگیا۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست گزار نے رقم اپنے بھائی کے اکاؤنٹ میں منگوائی۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے ملزمان عدالتی داد رسی کے مستحق نہیں۔

درخواست گزار صدام حسین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کا ایف آئی اے فراڈ کیس سے کوئی تعلق نہیں، درخواست گزار کے بھائی نے جرم کیا لیکن اسے مقدمے میں ملوث کردیا گیا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے