پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، عوام پر بجلی گرنا شروع، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دئیے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس آنا شروع ہوگئے، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 7 فیصد اضافہ کردیا۔

ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نبیل محمود کے مطابق کرایوں میں اضافہ گزشتہ دو روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 روپے 74 پیسے اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے گڈز ٹرانسپورٹرز 7 فیصد اضافے کے ساتھ بکنگ کریں گے۔

نبیل محمود نے کہا کہ ڈیزل اور ٹول ٹیکس میں اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ حکومت نے شاید قسم کھا لی ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور عوام کو چین سے نہیں بیٹھنے دینا۔

مرکزی صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ کرایوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا اور مہنگائی مزید بڑھے گی۔

نبیل محمود نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوش کے ناخن لے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے