موسلادھار بارش؛ نالہ لئی میں طغیانی، پانی کی سطح 22 فٹ تک بلند، راولپنڈی میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارشوں کے باعث نالہ لئی میں شدید طغیانی آ گئی، نیو کٹاریاں اور گوالمنڈی کے مقامات پر پانی کی سطح 22 فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور واسا کی جانب سے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور نالہ لئی کے اطراف قائم آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جہاں سیدپور میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اور بھاری مشینری ہائی الرٹ ہیں جبکہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام بلا تاخیر جاری ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں طوفانی بارش کے باعث میٹرو بس سروس کی چھتیں ٹپکنے کا واقعہ بھی سامنے آیا، جس سے مسافروں کی نشستوں پر پانی جمع ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون، ایف ایٹ اور کھنہ ایسٹ سمیت مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، نارووال، شکرگڑھ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں جل تھل ہوگئیں، جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے اور نالے زیرِ آب آگئے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ کے کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تاہم دیگر تمام دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال فی الحال معمول کے مطابق اور کنٹرول میں ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے