فیلڈ مارشل ایران میں موجود ، ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے اعلان کیا یے کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ آج سے جہاز طے شدہ روٹ کے مطابق سفر کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران میں موجود ہیں اور ایرانی قیادت سے جنگ بندی سمیت دیگر معاملات کے پیش نظر ملاقاتیں کر ریے ہیں

ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا ‘لبنان میں جنگ بندی کے پیش نظر آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ جہاز پہلے سے اعلان کردہ اور ایران کی بندرگاہوں و بحری امور کی تنظیم کے طے کردہ مربوط راستے کے مطابق گزریں گے۔’

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت، خصوصاً تیل کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم گزرگاہ ہے،جہاں حالیہ کشیدگی کے باعث جہاز رانی شدید متاثر ہوئی تھی۔ جنگ بندی کے بعد ایران نے محدود یا مشروط رسائی دینے کا عندیہ دیا تھا جسے اب مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق پوری دنیا کی تجارت بحال کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے