لاہور (پنجاب پوسٹ) ریس کورس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 65 سنگین مقدمات میں ملوث عادی مجرم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اعظم جیل روڈ پر آن لائن منشیات کا آرڈر ڈیلیور کرنے آیا تھا، جہاں اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد کرلی۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، چوری اور منشیات کے 65 سنگین مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے ملزم اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ منشیات سپلائی کرنے والے دیگر افراد، نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی ٹریسنگ بھی جاری ہے۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کے دوران منشیات سپلائی کے نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔












