لاہور (پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے کاسمیٹکس کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حارث خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چوہنگ:محبت کی شادی کا انجام، پانچ زندگیوں کا اختتام، شہر بھر میں کہرام
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 31 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، جبکہ حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کاسمیٹکس کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف کارروائی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔












