پنجاب میں صاف پانی کے معاملے پر مسلسل پانچواں اجلاس، مریم نواز اس معاملے پر بار بار اجلاس کیوں کر رہی ہیں، انہیں کیا بتایا جارہا ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے پانچواں مسلسل اجلاس، عوام کی ضروریات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پانی کی طلب کا قابلِ اعتماد ڈیٹا مرتب اور تصدیق کرنے کی ہدایت۔ راجن پور میں پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے 21 واٹر باؤزرز جبکہ مری میں واٹر ٹینکس فراہم کرنے کے احکامات، عوام کو صاف پانی کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


پنجاب کے ہر شہر کے لیے ترقی، سہولت اور صاف پانی کی فراہمی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عزم ہے۔ راولپنڈی، فیصل آباد، اٹک اور چکوال میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ساتھ مزید سینکڑوں پلانٹس کی تکمیل، سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور مثالی دیہات کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو صاف اور محفوظ پانی ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔


وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق پانی کی قلت کے شکار چکوال کے 8 گاؤں میں فوری طور پر واٹر سپلائی کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اسی طرح راولپنڈی میں 252 نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ اٹک میں اس وقت 77 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہیں، 399 مکمل ہونے کو ہیں جبکہ ضلع بھر میں 9 مثالی گاؤں بنائے جائیں گے۔ راجن پور میں 146 پلانٹ موجود، 99 مکمل ہونے کو ہیں، 12 مثالی گاؤں بنانے کا منصوبہ ہے جبکہ ایک ماڈل ویلج بنایا جائے گا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے