نکاح نامے کے کالم میں درج رقم یا زیورات شوہر طلاق کے بعد بھی ادا کرنے کا پابند ہے؛لاہور ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیدیا

لاہور(ڈیلی پاکستان )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نکاح نامے کے کالم میں درج رقم یا زیورات شوہر طلاق کے بعد بھی ادا کرنے کا پابند ہے،شوہر نکاح نامے میں درج زیورات نہ دے تو بیوی مارکیٹ ویلیو کے تحت رقم کی حق دار ہے، عدالت نے شوہر کو سابقہ بیوی کو نکاح نامے میں درج زیورات ادا کرنے کا فیملی کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان  بنچ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عامر علی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے حق مہر میں 5ہزار روپے، 5تولہ چاندی اور10تولہ سونانکاح نامے میں لکھوایا، خاتون کے مطابق سابق شوہر نے طلاق کے بعد زیورات بطور حق مہر نہیں دیئے،درخواست گزار کے مطابق حق مہر5ہزار روپے رکھا تھا جو ادا کر دیا گیا تھا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  درخواست گزار کے وکیل کے مطابق فیملی کورٹ نے نکاح نامے کے مواد کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالت نے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حق مہر کی مکمل ادائیگی کا حکم دے دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے